ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / شمالی کوریا تحمل کا مظاہرہ کرے: آسیان

شمالی کوریا تحمل کا مظاہرہ کرے: آسیان

Sat, 05 Aug 2017 17:36:48  SO Admin   S.O. News Service

نیویارک،5اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا): جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے وزرائے خارجہ نے شمالی کوریا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صبر وتحمل کا مظاہرہ کرے۔ دس رکنی ممالک کی تنظیم آسیان کے سفارتکاروں نے مزید کہا ہے کہ اس کمیونسٹ ریاست کو میزائل تجربات ترک کر دینا چاہئے، کیونکہ اس سے علاقائی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوتا جا رہا ہے۔ منیلا میں ایک ملاقات کے بعد اس تنظیم کے رکن ممالک کی طرف سے جاری کردہ ایک مشترکہ اعلامیے میں زور دیا گیا ہے کہ پیونگ یانگ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر عمل کرے۔


Share: